پارک میں پودے لگانے سے منع کرنے والے وکیل کے خلافاندراج مقدمہ کی درخواست
( اپنے خبرنگار سے ،اپنے نمائندے سے)فیروز پور روڈ پر واقع جنرل ہسپتال کے قریب ایک رہائشی کالونی کے فیملی پارک میں شہید بچوں کے نام پر کاشت کئے گئے 141 پودے غیر قانونی و غیر اخلاقی طور پر فیملی پارک میں فٹ بال کھیلنے والے رہائشی افراد نے تباہ کردئیے ۔ بعد ازاں ڈیوٹی پر موجودمالیوں کے میٹ محمد اسحاق نے حکامِ بالا کی اجازت سے وہاں تباہ شدہ پودوں کی جگہ دوبارہ نئے پودے کاشت کرد یئے لیکن ایک وکیل نے اپنے کھیل تماشے کے لئے مزید پودے کاشت کرنے سے منع کردیاہے موجودہ صورتحال میں محمد اسحاق میٹ نے مقامی تھانے میں مذکورہ وکیل کے خلا ف کارِ سرکار میں مداخلت کرنے ،درختوں کو تقصان پہنچانے اور سرکاری ڈیوٹی پر مامور سرکاری ملازم کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کی دفعات کے تحتFIR No. 647/15 کا اندراج کر کے موقف اختیار کیاگیا ہے کہ سائل ایک سرکاری ملازم ہونے کے ناطے اس پارک کے ہر ایک پودے کی حفاظت کا ذمہ دار ہے لہٰذا غیر قانونی طور پر فیملی پارک میں فٹ بال کھیلنے کی اجازت نہیں دے سکتا اس کے خلاف کارروائی کی جائے
کیونکہ اس سے پودوں کی تباہی کے علاوہ خواتین و بچیوں کی پردہ داری میں بھی خلل پڑتا ہے لہذا مذکورہ وکیل کے خلاف قانونی کارروا ئی کی جائے ۔