انجمن تاجران آٹو پارٹس بیرنگ ڈیلرزایسو سی ایشن کی تقریب حلف برداری
لاہور( پ ر )انجمن تاجران آٹو پارٹس بیرنگ ڈیلرزایسو سی ایشن کی تقریب حلف برداری کے موقع پر صدر آئرن مرچنٹ ایسو سی ایشن پاکستان چوہدری عامر صدیق نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے چوہدری عامر صدیق نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف محسن پاکستان اور میاں شہباز شریف کی قیادت میں ملک تیزی کے ساتھ ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن ہے۔ انشاء اللہ پاکستان ایشیائی ٹائیگر ضرور بنے گا۔ ہم تاجروں کے مسائل کے حل کے لئے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ اس تقریب میں حاجی شیخ محمد یوسف، انعام الحق بٹ، عاصم شفیع ، حاجی محمد جمیل ، لالہ یونس، چوہدری محمد بشیر کمبوہ، کاکا بٹ، محمد شفیق قمر ،صدیاں بٹ، مہر محمد امین، حاجی اعجاز، ذوالفقار آکاش نے شرکت کی۔ اس موقعہ پر محمد شہباز بٹ صدر میاں محمد سلیمان نے بطور جنرل سیکرٹری حلف اٹھایا۔ مرکزی آئرن شکیل احمد چیئرمین میاں عدنان ارشاد حسین، محمد شہزاد ،مرچنٹس ایسوسی ایشن کے مرکزی صدر چوہدری عامر صدیق صدر لوہا مارکیٹ نے نو منتخب عہدیداران سے حلف لیا
تقریب سے محمد منشا رانجھا، محمد اشرف کنگ ،عبیر تیمور سیکرٹری موچی دروازہ نے بھی خطاب کیا۔