بھارتی پولیس نے یاسین ملک کو سرینگر سے گرفتار کرلیا ‘سید علی گیلانی، شبیر شاہ ، نعیم8 خان گھروں میں مسلسل نظربند

بھارتی پولیس نے یاسین ملک کو سرینگر سے گرفتار کرلیا ‘سید علی گیلانی، شبیر ...

  

سری نگر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی پولیس نے جموں وکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک کو سرینگر سے گرفتار کر لیا ہے جبکہ بزرگ کشمیری حریت رہنماء سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان اور دیگر رہنماء مسلسل گھروں میں نظربند ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت رہنماؤں نے سوپور قصبے میں شہید نوجوانوں اور کشمیریوں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیلئے کل جمعہ کو سوپور جانا تھا ۔محمد یاسین ملک کو گرفتار کر کے سرینگر کے کوٹھی باغ پولیس اسٹیشن میں نظربند کیاگیا ہے ۔ سید علی گیلانی، شبیر احمد شاہ، نعیم احمد خان، محمداشرف صحرائی، ایازاکبر اور الطاف احمد شاہ سمیت دیگر رہنماؤں کو بھی گھروں سے باہر نکلنے کی آزادی نہیں ہے ۔سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق، محمد یاسین ملک اور شبیر احمد شاہ نے مشترکہ طور پر مشترکہ طور پر بھارتی مسلح ایجنٹوں کی طرف سے بے گناہ عوام کے قتل کے خلاف احتجاج اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کیلئے جمعہ کو سوپور کی طرف مارچ کرنے کی کال دی تھی ۔

مزید :

عالمی منظر -