آصف زرداری اور الطاف حسین کے درمیان رابطہ ،اختلافات ختم کرنے پر اتفاق

آصف زرداری اور الطاف حسین کے درمیان رابطہ ،اختلافات ختم کرنے پر اتفاق

  

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک اور سابق صدر آصف علی زرداری نے متنازع بیان کے بعد سیاسی رابطے شروع کر دئیے ہیں۔ آصف علی زرداری اور الطاف حسین کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، بین الاقوامی تبدیلیوں سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیالات کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ ان کا جینا مرنا سندھ دھرتی سے وابستہ ہے لہٰذاانہیں آپس کے اختلافات ختم کر دینے چاہئیں۔ سابق صدر اور ایم کیو ایم کے قائد کا کہنا تھا کہ اس وقت اتحاد و یکجہتی کی جتنی ضرورت ہے اتنی پہلے کبھی نہیں تھی۔ دوسری جانب الطاف حسین اور راجہ پرویز اشرف کے درمیان بھی ٹیلی فون پر رابطہ ہوا۔ دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ راجہ پرویز اشرف کا اس موقع پر کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی سے ان کی علیحدگی کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ۔

مزید :

صفحہ اول -