کور کمانڈر کراچی کا دورہ رینجرز ہیڈ کوارٹر ،کرپشن کیخلاف کاروائی جاری رکھنے کا عزم

کور کمانڈر کراچی کا دورہ رینجرز ہیڈ کوارٹر ،کرپشن کیخلاف کاروائی جاری رکھنے ...

  

 کراچی(آئی این پی) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، کور کمانڈر نے کراچی میں امن کے قیام میں سندھ رینجرز کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کرپشن کے خلاف کارروائی جاری رکھنے کے عزم کا اظہارکیا۔لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے 'یادگار شہداء' کا بھی دورہ کیا اور وہاں پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔سندھ رینجرز کی جانب سے جاری کی گئی پریس ریلیز کے مطابق کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو رینجرز ہیڈ کوارٹر کے دورہ کے موقع پرڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز بلال اکبر نے ماہ رمضان میں کیے گئے سیکیورٹی اقدامات اور شہر میں جاری ٹارگٹڈ آپریشن سمیت امن و امان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -