کابل ،طالبان کے حملے میں 4فوجیوں سمیت 11افغان سیکیورٹی اہلکار ہلاک
کابل(اے این این) افغانستان کے جنوبی صوبے ہلمند میں عسکریت پسندوں کے سرکاری عمارت پرحملے میں افغان سیکورٹی فورسز کے 11 اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں، ہلاک ہونے والوں میں سات پولیس افسران اور چار فوجی اہلکار شامل ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے نے افغان حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ شدت پسندوں نے ہلمند کے ضلع موسیٰ قلعہ میں پولیس ہیڈکوارٹرز اور دیگر سرکاری عمارتوں پر بھاری ہتھیاروں کی مدد سے حملہ کیا۔ حکام کے مطابق 7 سیکورٹی اہلکار حملے میں ہلاک ہوئے جبکہ تین اہلکار طا لبان کے ساتھ کئی گھنٹوں تک جاری لڑائی کے دوران ہلاک ہوئے۔ ضلع قلعہ موسیٰ میں پولیس کے ایک اہم عہدیدار ساقی جان نے بتایا کہ سیکورٹی فوسز نے طالبان جنگجوؤں کے ساتھ طویل لڑائی کے بعد علاقے پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ دوسری جانب حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کرلی ہے۔ اس ضمن میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گزشتہ سال کے اختتام پر افغانستان سے ہونے والے غیر ملکی افواج کے انخلاء کے بعد رواں برس طالبان جنگجوؤں نے اپنے حملوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ان حملوں میں سب سے زیادہ سیکورٹی اہلکار اور سرکاری افسران کو نشانہ بنایا گیا ہے۔