رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا آج پہلا روزہ ہے

رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا آج پہلا روزہ ہے

  

لا ہور(نما ئندہ خصو صی ،خبر نگا ر خصو صی)ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے بعد آج پہلا روزہ ہے، شہریوں کی بڑی تعداد تراویح کیلئے مساجد میں ہوگئی۔ جامع مساجد میں نماز تراویح کے سلسلے میں چند روز پہلے ہی انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے۔ بادشاہی مسجد، مسجد داتا دربار، جامعہ نعیمہ ، جامعہ اشرفیہ، جامعہ القادسیہ سمیت دیگر جامعات اور جامع مساجد میں مردوخواتین، بزرگ اوربچوں کی بڑی تعداد نے نماز تراویح باجماعت پڑھی۔ سحری کے وقت رہائشی علاقوں میں دودھ ، دہی ، تندور ، سٹورزاوردیگر کھانے پینے کی اشیاء کے مراکز کھل گئے ۔جہاں سحری کیلئے خریداری کرنیوالوں کا رش لگا رہا۔ گھروں سے باہر سحری کرنیوالوں نے رات سے کھلے ہوٹلوں کا رخ کیا جہاں سحری کی مناسبت سے آلو، انڈہ اور پراٹھے ، عام پکوان، لسی، سری پائے، بونگ پائے، نہاری، کڑاہی اور دیگر انواع و اقسام کے کھانوں کا اہتمام کیاگیا ۔

مزید :

صفحہ اول -