ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ مو سمیات

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا،محکمہ مو سمیات

  

لاہور (وقائع نگار)محکمہ مو سمیات کے مطابق گزشتہ روز ملک کے زیادہ تر علاقوں میں گرمی کی شدت برقرار رہی ۔، محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹے میں میرپور خاص ، حیدر آباد ، قلات اور کشمیر میں چند مقامات پر گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ۔موسم کی تازہ صورتحال کے مطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں تپتے سورج کا راج رہا اور گرمی کی شدت میں اضافہ ہو نے لگا۔شہر لاہور بھی موسم گرم اور خشک رہا۔محکمہ مو سمیات نے ملک کے زیادہ میدانی تر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیش گوئی کی ہے تاہم میر پور خاص، حیدرآباد ، قلات ڈویژن اورکشمیر میں چند مقامات پر گرد آلود ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

مزید :

صفحہ اول -