آصف زرداری کی صدارت میں اجلاس، اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا
اسلام آباد(پ ر)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی صدارت میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد ہواجس میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع اور سٹی اسلام آباد کے صدورسبطل حیدر بخاری اور فیصل سخی بٹ اورر اولپنڈی ڈویژن کے کوآرڈینیٹر عمران اشرف کے علاوہ سابق چیئرمین سینیٹ نیر حسین بخاری نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں تفصیلاً گفت و شنید کی گئی اور لائحہ عمل تیار کیا گیا۔اس اجلاس کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آنسہ بختاور بھٹو زرداری بھی موجود تھے۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے عہدیداروں کو ہدایت کی کہ وہ بلدیاتی انتخابات کے لئے سرگرمیاں شروع کر دیں اور ضلعی تنظیموں کو بھی مشاورت میں شامل کریں۔