کوئی شکایت نہیں ملی ،فرخ مشتاق

کوئی شکایت نہیں ملی ،فرخ مشتاق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( کلچرل رپورٹر) نادرا ہیڈ آفس کے ترجمان فرخ مشتاق سے ایبٹ روڈ نادرا کے حوالے سے بات کی گئی تو انہوں نے کہا کہ وہاں پر ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔ نشے والی بات میں کوئی صداقت نہیں ہے اور ان کے خلاف اب تک کوئی شکایت وصول نہیں ہوئی ہے جونہی کوئی شکایت وصول ہوگی ہم اس کے خلاف ضرور ایکشن لیں گے جبکہ وہاں پر کام معمول کے مطابق ہورہا ہے گرمی کے موسم میں پینے کے ٹھنڈے پانی کے لئے اقدامات بروئے کار لارہے ہیں ۔کام بہتر انداز میں ہورہا ہے اور اس میں بھی بہتری کے لئے مزید محنت کریں گے ہمارا مقصد عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے ۔