لاہور ہائیکورٹ کاقتل کے الزام میں قید 3 ملزموں کو بری کر نے کا حکم
لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ سے عمر قید کی سزا پانے والے قتل کے الزام میں قید 3 ملزموں کی سزاء ختم کرتے ہوئے انہیں بری کر نے کا حکم دے دیا۔جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے ملزموں کی اپیلوں پر کیس کی سماعت کی۔سرکاوی وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تینوں ملزموں کو 6 سالہ عاطقہ کو قتل کرنے جبکہ 3 سالہ حفضہ کو زخمی کرنے کے الزام کے تحت سیشن جج ڈسکہ نے عمر قید کی سزا سنا رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ تینوں ملزموں پر سنگین الزامات ثابت ہو چکے ہیں ،ان کی اپیلیں مسترد کی جائیں۔ملزموں کے وکیل ندیم اصغر ندیم نے موقف اختیار کیا کہ ملزموں کو بغیر ثبوت اور گواہوں کے اس مقدمے میں ملوث کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملزموں کاوقوعہ سے ایک دن قبل ہی طبی معائنہ کرانے کی رپورٹ ریکارڈ کا حصہ ہے جو انکی بے گناہی کو ثابت کرتی ہے جس پر عدالت نے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد تینوں ملزموں کی سزاء ختم کرتے ہوئے انہیں بری کر نے کا حکم دے دیا۔