گڈز ٹرانسپورٹرزکے 16فیصد سیلز ٹیکس کے خلافاحتجاجی مظاہرے

گڈز ٹرانسپورٹرزکے 16فیصد سیلز ٹیکس کے خلافاحتجاجی مظاہرے

  

لاہور ( وقائع نگار) حکو مت کی جانب سے بجٹ میں گڈز سیکٹر پر 16فیصد سیلز ٹیکس کا اعلان معاشی قتل کے مترادف ہے اگر پنجاب حکو مت نے ظالمان ٹیکس کا نفاذ کیا تو پنجاب بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ کا پہیہ جام کرتے ہوئے ہر قسم کی سپلائی ترک کر دیں گے جس کی ذمہ داری حکو مت وقت پر ہو گی ان خیا لات کا اظہار رہنماؤ ں نے گزشتہ روز لاہور پر یس کلب کے سامنے زبر دست احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے کیا اس مو قع پر گڈز ٹرانسپورٹروں سمیت ڈرائیوروں اور ہیلپرز کی کثیر تعداد مو جود تھی جنھو ں نے پنجاب حکو مت کے خلاف پلے کارڈز اٹھاتے ہوئے شد ید نعرہ بازی کی جبکہ احتجاج کے دوران ایک شخص نعرہ بازی کر تے ہوئے بے ہوش ہو گیا جسے فوری طبی امداد کے لیے ریسیکو ٹیم نے بے ہوش شخص کو ہسپتا پہنچایا ۔واضح رہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوی ایشن کے رہنماؤ ں نے پنجاب حکومت کی طرف سے صوبائی بجٹ میں 16 فیصد سیلز ٹیکس کو ظالمانہ اقدام قرار دیتے ہوئے شاہ عالمی بازار میں بھی زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا۔ گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوی ایشن کے صدر ملک شوکت علی،جنرل سیکرٹری طارق نبیل، سیکرٹری اطلاعات مرزا ارشد بیگ ، سینئر نائب صدر محمد علیم بٹ نائب صدر شراف گل نے کہا کہاگر ٹیکس واپس نہ لیا گیا تو مضان المبارک میں پنجاب بھر میں ہر قسم کی ’’سپلائی بند‘‘ کر دی جائے گی۔نئے سیلز ٹیکس سے گڈز ٹرانسپورٹ کا کاروبار بند ہو جائے گا اور بات فاقوں تک پہنچ جائیگی۔ ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -