دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متفقہ قومی ایکشن پلان نافذ کرنا ہو گا،علامہ سبطین

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے متفقہ قومی ایکشن پلان نافذ کرنا ہو گا،علامہ سبطین

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین سبزواری نے دہشت گردی کے خاتمے کے متفقہ قومی ایکشن پلان کو تما م جزئیات کے ساتھ نافذ کرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ظالمانہ فورتھ شیڈول کو ختم کیا جائے۔ دہشت گردی کے خلاف عزاداری کے تحفظ کی جنگ میں کسی سے خوفزدہ نہیں جو موت سے ڈرتا ہے، بے شک ہمار ا ساتھ چھوڑ جائے صوبائی دفتر میں کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں علامہ سبطین سبزواری نے کہا کہ ریاستی اداروں کی بیلنس پالیسی ملک کو کھوکھلا کررہی ہے

دہشت گردوں کے ساتھ پرامن شہریوں کو بھی فورتھ شیڈول میں شام کرکے ان کے لئے مشکلات پیدا کی جارہی ہیں۔ فورتھ شیڈول ظالمانہ ہے اسے ختم کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کو پھانسیا ں دینے کے اقدام کو ہر شہری نے سراہا تھا ، لیکن صرف ایک ادارے پر حملے کے مجرموں کو ہی نہیں، تمام دہشت گردوں کو بلا امتیاز پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے۔ جنہوں نے عدالتوں میں سینکڑوں بے گناہوں کو قتل کرنے کا اعتراف کیا ۔انہوں نے کہا کہ جب پنجاب اور سندھ حکومتیں قاتل دہشت گردوں کی میزبانی کریں گی، تو ملک میں دہشت گردی کیسے ختم کی جاسکتی ہے ، سکیورٹی ادارے نوٹس لیں ۔ ان کا کہنا تھاکہ کالعدم تکفیری دہشت گرد گروہ نے ملک میں اپنی منفی اور تخریبی سرگرمیاں جاری رکھی ہوئی ہیں مگر حکومتی ادارے خوفزدہ ہیں، کوئی انہیں پوچھنے کو تیار نہیں۔مساجد اور امام بارگاہوں میں لاوڈ سپیکر پر سوائے اذان کے ہر طرح کی تقریر پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -