بڑے گھروں پر عائد لگژری ٹیکس کیخلاف حکم امتناعی میں 23جولائی تک توسیع

بڑے گھروں پر عائد لگژری ٹیکس کیخلاف حکم امتناعی میں 23جولائی تک توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائیکورٹ نے 2 کنال اور اس سے بڑے گھروں پر عائد لگژری ٹیکس کے خلاف حکم امتناعی میں 23جولائی تک توسیع کرتے ہوئے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا، عدالت نے ٹیکس سے استثنیٰ کی درجہ بندی میں آنے والے گھروں کا معاملہ حل کرنے کے لئے حکومتی کمیٹی بھی تشکیل دینے کی ہدایت کر دی ۔مسٹر جسٹس شاہد جمیل خان کی سربراہی میں قائم دو رکنی بنچ نے لگژری ٹیکس کے خلاف دائر 150سے زائد درخواستوں پر سماعت شروع کی تو درخواست گزاروں کی طرف سے اظہر صدیق و دیگر وکلاء نے موقف اختیار کیا کہ پنجاب حکومت نے فنانس ایکٹ میں ترمیم کر کے 2 کنال اور اس سے بڑے گھروں پر لگژری ٹیکس عائد کر دیا ہے جو غیرقانونی ہے، شہری پہلے ہی پراپرٹی ٹیکس اد ا کر رہے ہیں، عوام پر دہرا ٹیکس لاگونہیں کیا جا سکتا،سال2000ء قبل سے تعمیر کردہ گھرلگژری ٹیکس سے مستثنیٰ ہیں، سرکاری وکیل کی طرف سے بنچ کو بتایا گیا کہ حکومت کو کسی بھی طرح کی قانون سازی کا اختیار حاصل ہے، عدالت نے دونوں طرف سے دلائل سننے کے بعد لگژری ٹیکس کے خلاف حکم امتناعی میں 23جولائی تک توسیع کرتے ہوئے وکلاء کو حتمی بحث کے لئے طلب کر لیا،عدالت نے ٹیکس سے استثنیٰ کی درجہ بندی میں آنے والے گھروں کا معاملہ حل کرنے کے لئے حکومتی کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے لگژری ٹیکس ریکوری کئے نئے نوٹسز بھی معطل کر دیئے۔

مزید :

صفحہ آخر -