پاک فوج پر الزام لگانے و الے اپنے گریبان میں جھانکیں،عبدالعلیم خان

پاک فوج پر الزام لگانے و الے اپنے گریبان میں جھانکیں،عبدالعلیم خان

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) چئیر مین تحریک انصاف کے پولیٹیکل ایڈوائزر عبدالعلیم خان نے آصف علی زرداری کے افواج پاکستان کے بارے میں بیان کو گمراہ کن اور ہر پاکستانی کیلئے دل آزاری کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے جس کے جوانوں نے ملک میں امن قائم کرنے اور دہشت گردی کے عفریت سے نجات دلانے کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے ہیں ،انہوں نے کہا کہ آج بھی افواج پاکستان اور رینجرز سمیت دیگر ادارے حکومتی مینڈیٹ کے مطابق خدمات سرانجام دے رہے ہیں اور اپنی کرپشن اور بدعنوانیو ں کا حساب دینے کی بجائے اُن پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں

پاک فوج پر تہمت لگانے والوں کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیئے عوام کسی طور اُن کی گمراہ کن مہم کا ساتھ نہیں دیں گے ۔عبدالعلیم خان نے مطالبہ کیا کہ نواز لیگ کی حکومت اپنے انتخابی نعروں کے مطابق "زرداری اینڈ کمپنی "کاکڑا احتساب کرنا چاہیئے اور سوئس اکاؤنٹس سمیت لوٹی ہوئی قومی دولت واپس لانا چاہئیے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہر قیمت پر امن کا قیام ضروری ہے یہ شہر پاکستان کی معاشی شہہ رگ ہے اور بھتہ خوری اور قتل و غارت میں ملوث عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائی ہونی چاہیئے ۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ آصف زرداری کے بیانات کا حکومت کو نوٹس لینا چاہیئے وگرنہ عوام یہ سمجھنے میں حق بجانب ہوں گے کہ جس طرح زرداری حکومت نے نواز شریف کا تحفظ کیا تھا آج نواز لیگ بھی ویسا ہی رویہ اختیار کئے ہوئے ہے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -