فیکٹری ایرای ،3افراد نے 14سالی لڑکے کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا

فیکٹری ایرای ،3افراد نے 14سالی لڑکے کو تشدد کر کے ہلاک کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کر ائم سیل)فیکٹر ی ایر یا کو ٹ عبد الما لک میں والدین کے اکلوتے 14سالہ بیٹے کو 3افراد نے تشدد کر کے ہلاک کر دیا ۔بتایا گیا ہے کہ 14سالہ حسن کو ٹ عبد الما لک کے مقصود کا اکلوتا بیٹا تھا اور بیگ بنانے کا کام کر تا تھا ۔ مقامی رہائشی شان مسیح اپنے دوستوں کے ساتھ ایک لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنارہا تھا کہ حسن نے منع کیا۔ شان مسیح نے ساتھیوں سے ملکر حسن کو بھی دیوار کے ساتھ مارنا شروع کر دیا جو موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔اہل علاقہ ملزموں کو فوری گرفتار کر نے کے لئے سراپا احتجاج بن گئے اور رات گئے تک احتجاج کر تے رہے ۔

مزید :

علاقائی -