وحد ت روڈ،ریسکیو کی گاڑی پر کار سوار 3افراد فائرنگ کرکے فرار ہو گئے
لاہور(کر ائم سیل ) وحد ت روڈ پر ریسکیو کی گاڑی پر کار سوار 3افراد نے فائرنگ کر دی اور فرار ہو گئے ،ملزموں کے ساتھ کار میں 2لڑکیاں بھی بیٹھی تھیں ۔ بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز ریسکیو 1122کو اطلاع ملی کہ وحدت روڈ کے علاقے مقبول روڈ پر تاروں میں آگ لگی ہے ۔ شعیب نامی نوجوان ریسکیو کی گاڑی اور 2ساتھیوں سمیت بتائے ہوئے پتے پر پہنچا جہاں آگ بجھ چکی تھی ۔واپسی کیلئے 1122کی گاڑی موڑتے ہوئے موقع پر موجود ایک کار میں سوار 3لڑکوں اور 2لڑکیوں نے گاڑی پیچھے کرنے سے انکار کر دیا اور فائرنگ شروع کر دی ،عملہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا جبکہ گاڑی کو گولیا ں لگیں۔