سحری اور افطاری کے وقت مسجدو ں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی

سحری اور افطاری کے وقت مسجدو ں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی

  

لاہور(کرائم سیل) سحری اور افطاری کے وقت صوبائی دارالحکومت میں مسجدو ں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی ۔ لاہور میں 5ہزار اہلکار رمضان المبارک میں سپیشل ڈیوٹی کریں گے جبکہ پنجاب بھر میں 50ہزار سے زائد ملازمین سپیشل ڈیوٹی پر مامورکئے گئے ہیں ۔ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کے ترجمان کے مطابق رمضان المبارک میں سیکیورٹی ہائی الرٹ رکھنے کیلئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں اور تمام اضلاع کے ا فسران کو اس حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا گیا ہے جبکہ تمام داخلی و خارجی راستوں پر بھی سخت چیکنگ کے احکامات ہیں ۔

مزید :

علاقائی -