سندر ،ٹرالے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق ،ڈرائیور فرار

سندر ،ٹرالے کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار باپ بیٹی جاں بحق ،ڈرائیور فرار

  

 لا ہور (کر ائم سیل) سند رکے علا قہ میں ٹر الے کی ٹکرسے مو ٹر سا ئیکل سو ار با پ بیٹی جا ن بحق ہو گئے۔تفصیلا ت کے مطا بق کھو کھر والا پتو کی کا رہا ئشی 45سا لہ بشیر احمد اپنی 18سا لہ بیٹی عر شینا کے سا تھ رشتے داروں کو ملنے جا رہا تھا ،اس کے گھر کے دیگر افر اد ایک رکشے میں سو ار تھے۔ سند ر مین روڈ پر مو ٹر سا ئیکل پھسل گئی جس سے بہا ولپو ر سے آ نے والے 14ویلر ٹر الے کے ٹا ئر وں کے تلے آ کر با پ بیٹی مو قع پر دم تو ڑ گئے ۔ٹر الے کا ڈرائیو ر ارشا د مو قع سے فر ار ہو نے میں کا میا ب ہو گیا جبکہ سا تھ بیٹھے دوسر ے ڈرائیو ر شو کت کو پو لیس نے گر فتا ر کر لیا حاد ثے کے بعد اہل علا قہ نے شد ید احتجا ج کر تے ہو ئے مین روڈ بلا ک کر دی جس سے گا ڑ یو ں کی لمبی لا ئنیں لگ گئی مظا ہر ین کا کہنا تھا کہ پہلے بھی اس جگہ پر تیز رفتا ری کی وجہ کئی واقعا ت ہو چکے ہیں حکا م کو اس با رے میں آ گا ہ بھی کیا گیا لیکن انہو ں نے کو ئی کا روائی نہیں کی ۔بعد ازاں پو لیس کے اعلی حکا م مو قع پر پہنچے اور کا روائی کی یقین دہا نی کر وائی اور جس نے بعد مظا ہر ین منتشر ہو گئے پو لیس نے با پ بیٹی کی لا شیں ورثا کے حو الے کر دیں۔

مزید :

علاقائی -