صوبائی درالحکومت ،ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور گاڑیوں سے محروم کر دیا

صوبائی درالحکومت ،ڈاکوؤں چوروں نے شہریوں کو لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور ...

  

لاہور(کرائم سیل)شہر میں چوری اور ڈکیتی کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں اور چوروں نے شہریوں کو تین کروڑ سے زائد مالیت کی نقدی زیورات اور دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردیا -ذرائع کے مطابق شمالی چھاؤنی الفیصل ٹاؤن میں امانت کے گھر سے چار ڈاکو پانچ لاکھ 85ہزارکی نقدی زیورات اور جوہرٹاؤن جی بلاک میں خاور کی دکان سے دوڈاکو تین لاکھ 15ہزارکی نقد ی اور موبائلز لے گئے جبکہ ماڈل ٹاؤن میں لیئق سے ساڑھے چھ لاکھ،جوہرٹاؤن میں سرفراز اور اسکی فیملی سے ساڑھے چار لاکھ،شالیمار میں سلیمان سے اسکی فیملی سے ایک لاکھ 90ہزار،ملت پارک میں سعدیہ سے ایک لاکھ،باغبانپورہ میں مقصود سے ایک لاکھ ،ستوکتلہ میں منشا سے 80ہزار اور عمران سے 30ہزار،گرین ٹاؤن میں عدیل سے 54ہزارلاری اڈہ میں پولیس وردی والے ڈاکو نے سرفراز سے 15سو اور موبائل اور ٹاؤن شپ میں ناصر خان سے 16لاکھ مالیت کی گاڑی چھین لی گئی اسلام پورہ سے جنید،مغل پو رہ سے عاصم ،نواں کوٹ سے اقبال،گلشن اقبال سے جبار،ٹاؤن شپ سے منیب،گرین ٹاؤن ٹاؤن سے اشتیاق ،جوہرٹاؤن سے عدیل،فیکٹری ایریا سے آصف،گلبرگ سے سائمن،شادمان سے اسرار،شمالی چھاؤنی سے شہباز،جنوبی چھاؤنی سے اکبر اور لیاقت آباد سے سہیل کی مو ٹرسائیکلیں چوری کر لی گئیں-

مزید :

علاقائی -