رائیونڈ کے قریب 23ایکڑ پر کینسر کیئر ہسپتال کی تعمیر کا آغاز

رائیونڈ کے قریب 23ایکڑ پر کینسر کیئر ہسپتال کی تعمیر کا آغاز

  

لاہور(جنرل رپورٹر)رائیونڈ کے قریب کینسر کئیر ہسپتال کی تعمیر کا آغاز کر دیا گیا ہے کینسر کئیر ہسپتال23ایکٹر پر موجود ہے ،جو کہ 400بستروں پر مشتمل ہے جس کی لاگت 9ارب روپے اور تین سال میں مکمل ہو گا۔یہ کام ایک فلاحی ٹرسٹ سرانجام دے رہا ہے جس کے بانی پروفیسر ڈاکٹر شہر یار ہیں اس ہسپتال میں کینسر کے مریضوں کا علاج جدید مشینری سے کیا جائیگااور بلامعاوضہ اعلیٰ تربیت یافتہ ماہرین ڈاکٹرز علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کریں گے،ہسپتال کی تعمیر چار مراحل میں کی جائے گی پہلے مرحلے میں 80بستروں پر مشتمل علامتی علاج کا وارڈمعالجین کی زیر نگرانی فری علاج کی سہولت مہیا کی جائے گی

دوسرے مرحلے میں جنرل آنکالوجی میں جدید مشینری نصب کی جائے گی۔آؤڈ ڈور اور ان ڈور کا انتظام کیا جائے گا،یہ بلاک دو سو بستروں پر مشتمل ہو گااس کے بعد سرجیکل اور میڈیکل بلاک تعمیر کیا جائے گا،جو کہ سو100بیڈوں پر مشتمل ہو گا۔نرسوں کی باقاعدہ تربیت کی جائے گی اور کینسر نرسنگ کا باقاعدہ شعبہ تعمیر کروایا جائے گا۔امریکہ سے پروفیسر ڈاکٹرز نرسز کو تربیت دیں گے۔پروفیسر ڈاکٹر شہر یار نے کہا کہ گزشتہ دو برسوں میں کینسر کئیر ہسپتال کے زیر اہتمام 100سے زائد یونیورسٹیوں میں سیمینارکا انعقاد کیا۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال 3لاکھ سے زائد افراد کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہو جاتے ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -