بیوی کے گھر نہ آنے پر 28سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا لیں

بیوی کے گھر نہ آنے پر 28سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا لیں

  

لاہور(کرائم سیل)گجر پورہ کے علاقہ میں بیوی کے سسرال سے واپس نہ آنے پر 28سالہ نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا لیں،ہسپتال میں حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔خودکشی کی کوشش کرنے والے 28سالہ محمد حفیظ کے بھائی محمد طلحہ اور دیگر نے بتایا کہ وہ گجر پورہ کے علاقہ چائنہ سکیم کے رہائشی ہیں، محمد حفیظ کی 3سال قبل شادی ہوئی تھی لیکن اولاد نہ ہونے کی وجہ سے میاں بیوی کی آپس میں لڑائی رہتی تھی۔دو ماہ قبل اس کی بیوی صوبیہ لڑ کر میکے چلی گئی جس کو منانے کی کوششیں اس کا بھائی کر رہا تھا لیکن صوبیہ نے گزشتہ روز خلع کا دعوی ٰکر دیا جس پر دلبرداشتہ ہو کر رات گئے محمد حفیظ نے زیادہ مقدار میں زہریلی گولیاں کھا لیں ،حالت خراب ہونے پر اسے قریبی ہسپتال میں لے جایا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

مزید :

علاقائی -