آتشزدگی کے 2مختلف واقعات ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

آتشزدگی کے 2مختلف واقعات ، لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا

  

لاہور(کر ائم سیل)صوبائی دارالحکومت میں آتشزدگی کے 2مختلف واقعات میں لاکھوں کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔ ایدھی اور ریسکیو نے موقع پرپہنچ کر آگ پر قابو پایا ۔ بتایا گیا ہے کہ مون مارکیٹ میں واقع الفتح ریسٹورنٹ میں اچانک آگ بھڑک اُٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سارے سامان کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔دوسری جانب ڈیوس روڈ پر واقع شاہجہان ہوٹل میں شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اُٹھی جس سے لاکھو ں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ۔ ایدھی فاؤنڈیشن اور ریسکیو 1122کی ٹیمیں دونوں جگہ پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پالیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

مزید :

علاقائی -