آصف زرداری کے بیان کو ایشو بنانے والے ایجنسیو ں کے تنخواہ دار ہیں،جمیل ملک

آصف زرداری کے بیان کو ایشو بنانے والے ایجنسیو ں کے تنخواہ دار ہیں،جمیل ملک

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پاکستان جمہوری اتحاد کے مرکزی صدرمحمد جمیل ملک نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان کو کسی ادارے کیخلاف نہیں سمجھتے اسے ایشو بنانے والے ایجنسیوں کے تنخواہ دار ہیں ،سندھ میں گورنر راج لگانا ہے تو پنجاب اور بلوچستان میں بھی گورنر راج لگایا جائے جہاں کرپشن،لوٹ مار،ناانصافی اورقبضہ مافیا کادور دورہ اور امن وامان کی صورتحال انتہائی تشویشناک ہے۔ ایک بیان میں انہوں نے کہاافواج پاکستان ملک کا ایک باوقاراورمنظم ترین ادارہ ہے جسے مزید مضبوط اور مستحکم دیکھنا چاہتے ہیں

تاہم جرنیلوں کے غیر آئینی اقدامات کو قطعی سپورٹ نہیں کیاجاسکتا ،اداروں کو اپنی حدود میں رہ کر ہی کام کرنا ہوگا، بری فوج کے سابق سربراہ اشفاق پر ویز کیانی کی تائید سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے بھی اپنی حدود سے تجاوز کیا جسکا خمیازہ آج ہم بھگت رہے ہیں،اگر جرنیلوں نے ہی نظام حکومت چلانا ہے تو پھر الیکشن کروانے کی کیا ضرورت ہے، ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -