علی اکبر گروپ معیاری زرعی ادویات اور سیڈ فراہم کر رہا ہے ،عبد الرحمن کانجو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) علی اکبر گروپ ملکی کسانوں کو معیاری زرعی ادویات اور جدید اقسام کے بیج فراہم کررہا ہے۔ ملکی زرعی ترقی کے لئے پرائیویٹ اداروں کو زرعی تحقیق بڑھانے کی ضرورت ہے۔ اپنی قیادت کو آگاہ کردیا ہے کہ کسان بدترین معاشی بحران سے دوچار ہے ان خیالات کا اظہار ایم این اے عبد الرحمن کانجو نے گزشتہ روز سبزی منڈی ملتان مین علی اکبر گروپ کی کارپوریٹ فرنچائز کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ سعد اکبر خاں نے کہا کہ کسان کی ترقی اور معاشی بہتری کے بغیر ملکی ترقی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی اکبر گروپ سالہاسال سے کسانوں کو جدید کیمسٹری کی سستی اور معیاری ادویات فراہم کرنے میں مصروف ہے۔ اس موقع پر جنرل مینجر سیلز اینڈ مارکیٹنگ ملک فاروق نے اپنے خطاب میں کہا علی اکبر گروپ کی کارپوریٹ فرنچائز پر معیاری زرعی ادویات کے علاوہ ہائی بریڈ سیڈ بھی فراہم کئے جائیں گے جن سے کاشتکاروں کی زرعی پیداوار مین کئی گنا اضافہ ہوسکتا ہے انہوں نے کہا کہ آم کے باغات ،کپاس، دھان، مکئی اور دیگر اہم فصلات پر دشمن کیڑوں کے خاتمے اور دوست کیڑوں کو نقصان نہ پہنچانے والی نئی کیمسٹری کی زرعی ادویات فراہم کرنا علی اکبر گروپ کا معیار رہا ہے۔ ترقی پسند کاشتکار اور ممبر صوبائی اسمبلی پیر عامر اقبال شاہ نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے انتہائی سنجیدہ ہے اور ان کے مسائل جلد حل کرنے کے عملی اقدامات کررہی ہے۔ حالیہ بجٹ میں بھی کسانوں کو سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔
علی اکبر گروپ معیاری زرعی ادویات اور سیڈ فراہم کر رہا ہے : عبد الرحمن کانجو
ملکی زرعی ترقی کیلئے پرائیویٹ اداروں کو تحقیق بڑھانے کی ضرورت ہے: تقریب سے خطاب