حکومت نے تمام محکموں کو کرپشن کی انتہا تک پہنچا دیا،میاں ایوب

حکومت نے تمام محکموں کو کرپشن کی انتہا تک پہنچا دیا،میاں ایوب

  

لاہور( نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاں محمد ایوب نے کہاہے کہ حکومت نے ملک کے تمام سرکاری محکموں کو کرپشن کی انتہا تک پہنچا دیا ہے کمر توڑ مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر دیا ہے حکومت مہنگائی اورذخیرہ اندوزی کی روک تھام میں ناکام ہو چکی ہے حکومت کے اقدامات سے ذخیرہ اندوزی اور مہنگائی تو ختم نہیں ہوتی البتہ ذخیرہ اندوز لاکھوں روپے روزانہ کمانا شروع کر دیتے ہیں

اشیائے خورد ونوش اور روزمرہ کی ضروریاتِ زندگی کی چیزیں عوام کی پہنچ سے دور ہو چکی ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ مسلم لیگ( ن )کی حکومت ملتان میں میٹروبس، لاہور میں اورنج ٹرین، دیہات میں سڑکوں کی تعمیر، ساہیوال اور جھنگ میں یونیورسٹیوں کا قیام، لاہور اور ملتان میں مزدوروں کیلئے رہائشی منصوبے میڈیا کمپین کا حصہ ہے۔میاں محمد ایوب نے کہا کہ حکومت کی پالیسوں کے نتیجے میں غریب ۔غریب سے غریب تر اور امیر۔امیر سے امیر تر ہوتے جارہے ہیں اور غریب آدمی کے حصے میں خود کشیاں آ رہی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -