تنظیم خدمت خلق و شہریان لاہور کی آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل ہو نے پر ریلی

تنظیم خدمت خلق و شہریان لاہور کی آپریشن ضرب عضب کو ایک سال مکمل ہو نے پر ریلی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی)تنظیم خدمت خلق و شہریان لاہور نے آپریشن ضرب عضب (قومی آپریشن) کے ایک سال مکمل ہونے پر آپریشن کی کامیابی پرلاہور کینٹ یاد گارِ شہداء پارک سے اظہار یکجہتی ریلی نکالی اور وطن کے دفاع و بقاء کیلئے پاک فوج کی فقید المثال قربانیوں کو زبردست سلام عقیدت پیش کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین خدمت خلق و شہریان لاہور محمد شفیق قادری ، علامہ محمد ممتاز اعوان ، ڈاکٹر شاہد نصیر، محمد اعظم خان ، محمد اظہر قادری ، ہارون جاوید،خالد انصاری،محترمہ ڈاکٹر شمع ، غزالہ نظام الدین، پروفیسر عتیق اللہ عمر ، حافظ لیاقت علی ضیاء ،پیر ایس اے جعفری ،محمد فیاض گوندل،عاصم علی،علامہ مصطفی چشتی، ، شان علی قادری ودیگر نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب کی کامیابی پوری کامیابی ہے ضرب عضب نے دہشتگردوں کی کمر توڑ دی ہے اور ملک وقوم کا مستقبل محفوظ دیا ہے یقیناًدہشتگردی کی لعنت کے یکسر خاتمہ سے ہی آنیوالی نسلوں کو محفوظ پاکستان دیا جاسکتا ہے

امن و سلامتی کا قیام انتہائی ناگزیر ہے اور اس کیلئے پاک فوج کی لازوال جدوجہد و بے مثال قربانیاں انتہائی ناقابل فراموش ہیں 20کروڑ غیور پاکستانی عوام ازلی و مکار دشمن بھارت کی گیدڑھ بھبکیوں اور دہشتگردوں کے قلع قمع کیلئے پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور وہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے اور20کروڑ پاکستانی قوم بھارت کیلئے ایٹم بم ثابت ہونگے اور وہ وقت آنے پر بھارت کو ایسا د ندان شکن جواب دینگے کہ ہندو بنیے کو نانی یاد آجائیگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -