بھارتی حکمران مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں،عبدالرشید قریشی

بھارتی حکمران مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں،عبدالرشید قریشی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (پ ر) عبدالرشید قریشی چیئرمین عدلیہ بچاؤ کمیٹی، غلام اللہ جوئیہ ایڈووکیٹ، محمد سلیم رضا ایڈووکیٹ، پیر اشرف علی قریشی صدر پاکپتن بار، امتیاز رشید قریشی، خواجہ اظہر مجید، منظور علی بھٹی، این اے بٹ ایڈووکیٹ، اظہار الحق طور ایڈووکیٹ اوکاڑہ، نسرین خٹک ایڈووکیٹ، طیبہ مبارک ایڈووکیٹ، مشتاق سکھیرا صدر ٹیکس بار لاہور، شہباز رشید قریشی ایڈووکیٹ، خواجہ ناصر محمود بٹ ایڈووکیٹ گوجرانوالہ، غلام فرید کھوکھر، عبدالقادر قریشی ایڈووکیٹ، لطیف سرا اور متعدد وکلاء نے مشترکہ بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی حکمران مسلمانوں کے سب سے بڑے دشمن ہیں قرارداد آزادی پاکستان و بھارت میں واضح طور پر لکھا ہے کہ غیر منقسم ہندوستان میں چھ سو سے زیادہ ریاستیں ہیں۔ ان ریاستوں کو حق دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے عوام کی رائے کو مدنظر رکھتے ہوئے اور جغرافیائی صورت حال کو دیکھتے ہوئے پاکستان اور بھارت میں جو ملک انہیں پسند آئے وہ اس ملک میں شامل ہوسکتے ہیں، لیکن انگریزوں نے مسلمانوں کے خلاف ہندوؤں سے مل کر سازش کی، جس کے نتیجہ میں شکر گڑھ تحصیل کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ بھارت کے پاس کشمیر پہنچنے کے لئے شکرگڑھ کے علاوہ اور کوئی راستہ نہیں ہے اس لئے آج مقبوضہ کشمیر پر بھارت نے قبضہ کیا ہوا ہے۔