خواتین کو با اختیار بنائے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،ہارون سلطان بخاری

خواتین کو با اختیار بنائے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا،ہارون سلطان بخاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر سماجی بہبود سید ہارون احمد سلطان بخاری نے محکمانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی 50فیصد سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے۔ خواتین کی ترقی اورانہیں بااختیار بنائے بغیر پاکستان کی ترقی اورخوشحالی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا ملک کی تعمیرو ترقی میں خواتین کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے پاکستان کی خواتین با صلاحیت،محنتی اورتعلیم یافتہ ہیں،خواتین نے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ہے کوئی بھی معاشرہ خواتین کو ان کے حقوق دیئے بغیر ترقی کی منزلیں طے نہیں کر سکتا دین اسلام نے خواتین کے حقوق پر بہت زیادہ زور دیا ہے پنجاب حکومت نے خواتین کے حقوق کے تحفظ اور انہیں مساوی ترقی کے مواقع فراہم کرنے کیلئے انقلابی اقدامات کئے ہیں۔
۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی کیلئے خواتین کو آگے بڑھنے کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔ملک و قوم کی ترقی کیلئے خواتین کو عملی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہر ہ کرنا ہے ۔ملک کی تعمیر وترقی کے ساتھ پرامن معاشرے کی تشکیل میں بھی خواتین کے مؤثر کردار کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔دین اسلام نے خواتین کو باوقار مقام عطاکیا ہے ۔پنجاب حکومت نے خواتین کی ترقی اوران کے حقوق کے تحفظ کیلئے تاریخی اقدامات اٹھائے ہیں سرکاری ملازمتوں میں خواتین کا کوٹہ5فیصد سے بڑھا کر15فیصد کردیا گیا ہے حکومت کے اس انقلابی فیصلے سے زیادہ سے زیادہ خواتین کو مختلف شعبوں کی ترقی میں اپنا بھر کردارادا کرنے کا موقع ملے گا،اسی طرح ضروری قانون سازی کے ذریعے خواتین کا وراثت میں حصہ یقینی بنایا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ایک اورانقلابی فیصلے کے تحت خواتین کو ملازمت کیلئے عمر کی حد میں 3سال کی خصوصی رعایت بھی دی جارہی ہے۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کے انقلاب آفرین اقدامات کے باعث پہلی مرتبہ خواتین کی بڑی تعداد لیپ ٹاپ سکیم ، اجالا پروگرام، انٹرن شپ پروگرام اور خود روزگار سکیم سے مستفید ہو رہی ہے۔