سوئی ناردرن گیس آفس میں ڈینگی آگاہی سیمینار
لاہور( خبرنگار) سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ میں ڈینگی کی روک تھام کے حوالے سے آگہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر ممبر پنجاب اسمبلی اورصوبائی کیبنٹ کمیٹی کی ممبر محترم لبنی فیصل نے بھی شرکت کی۔ سمینار سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی محترمہ لبنی فیصل نے ڈینگی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات پر روشنی ڈالی۔ سوئی ناردرن ہیلتھ سیفٹی اینڈ انوارنمنٹ کی ڈاکٹر ہما نے سوئی ناردرن کے سٹور اور لاجسٹک سپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایگزیکٹیو کو ڈینگی کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔
اس موقع پرسوئی ناردرن سے تعلق رکھنے والے فرخ مجید (جنرل مینجر، ہیلتھ سیفٹی اینڈ انوارنمنٹ)، اعظم خان وزیر (جنرل مینجر، لاجسٹک سپورٹ) اور محسن اقبال (جنرل مینجر، ٹرانسمیشن اینڈڈسٹری بیوشن) بھی موجود تھے۔