آصف زرداری کا بیان آپریشن ضرب عضب کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،ابوالخیر زبیر

آصف زرداری کا بیان آپریشن ضرب عضب کو کمزور کرنے کی کوشش ہے،ابوالخیر زبیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جبکہ فوج اندرونی اور بیرونی دشمنوں سے نبردآزما ہے ان کے خلاف زرداری صاحب کا بیان آپریشن کو کمزور کرنے کے مترادف ہے بالخصوص زرداری صاحب جو مفاہمت کے نام سے پہنچانے جاتے ہیں ان کی طرف سے ایسے وقت میں جبکہ سیاسی اور عسکری اداروں میں باہمی اتحاد اور یگانگت کی سخت ضرورت ہے۔
اس قسم کا بیان قومی ایکشن پلان کو ناکام کرنے کی ایک کوشش قرار دیا جائیگا ،جبکہ قومی ایکشن پلان میں انکی منظوری بھی شامل ہے اور قومی ایکشن پلان کی شق نمبر6میںیہ کہا گیا ہے کہ دھشت گردوں اور دھشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کا خاتمہ کیا جائیگا۔ لہذا اس شق کی رو سے کرپٹ اداروں اور انکے بدعنوان عہدیداروں کے خلاف رینجرز کی کاروائی انکے دائرہ کار کے مطابق ہے ان کے جن حدود کازرداری صاحب نے خود تعین کیا ہے اس کے اندر رہتے ہوئے یہ کارروائی ہے زرداری صاحب نے ان کو قومی ایکشن پلان میں جو اختیارات دئیے ہیں ان سے تجاوز نہیں تو پھر ان چھاپوں پر برہمی کیا معنیٰ رکھتی ہے اوروزیر اعلیٰ کی طرف سے ڈی جی رینجیرزکو جو خط لکھا گیا ہے اس کی کیا حیثیت رہ جاتی ہے انہوں نے کہا کہ دھشت گردوں کو ختم کرنے کیلئے ان کی مالی معاونت کرنے والے کرپٹ عناصر کا خاتمہ سب سے پہلے ضروری ہے لہذا ان کے خلاف رینجرزکی اس کارروائی کو ملک کا ہر امن پسند شہری اس کو شہر میں قیام امن کیلئے ایک اہم پیش رفت قرار دیتا ہے اور اس کو تحسین کی نظر سے دیکھتا ہے