نعیم میرتحر یک انصافکی" سینٹرل پالیسی کو نسل " کے ممبر نامزد

نعیم میرتحر یک انصافکی" سینٹرل پالیسی کو نسل " کے ممبر نامزد
نعیم میرتحر یک انصافکی

  

لاہور ( وقائع نگار)چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے معروف تاجر رہنماء اور آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نعیم میر کو تحر یک انصاف کی" سینٹرل پالیسی کو نسل " کا ممبر نامزد کر دیا ہے اور ضمن میں نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے ۔

تحریک انصاف کی سینٹرل پالیسی کو نسل کے چیر مین رکن قو می اسمبلی اور مرکزی رہنماء اسد عمر ہو نگے ۔چودہ رکنی سینٹرل پالیسی کو نسل میں نعیم میر تاجروں اور تجارت کے شعبہ کی نمائندگی کریں گے جو پاکستان بھر میں تجارت سے وابستہ افراد پر مشتمل ٹیم تشکیل دیں گے اور سفارشات مر تب کر یں گے جس کی حتمی منظوری چیئر مین تحر یک انصاف عمران خان دیں گے۔آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی جنرل سیکرٹری نے کہا کہ وہ عمران خان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کو شش کر یں گے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -