گردوں میں پانی بھرجانا ، فیل ہونے کے مسائل سے نجات کیلئے مفید نسخے

گردوں میں پانی بھرجانا ، فیل ہونے کے مسائل سے نجات کیلئے مفید نسخے
گردوں میں پانی بھرجانا ، فیل ہونے کے مسائل سے نجات کیلئے مفید نسخے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) روزمرہ استعمال کی گئی اشیاءکے نتیجے میں جسم میں بننے والے یا کھائی جانیوالی مضرصحت اشیاءمیں سے زہریلے مادوں کی صفائی گردوں کا ہی کام ہے اور اگر گردے ٹھیک طرح سے کام نہ کریں تو صحت کے مسائل پیداہوناشروع ہوجاتے ہیں ، خدانخواستہ گردوں کے فیل ہونے کی صورت میں کچھ عرصہ ہی ڈائلسزکے ذریعے زندگی کی سانسیں ملتی ہیں ، گردوں کے مسائل کیلئے مفید نسخے یہ ہیں۔

گردے میں پانی بھر جانایاسائز بڑا ہوجانا

علاج

(1) مہندی کے پتے، قسطِ شیریں اور کلونجی ہم وزن لے کر الگ الگ پیس کر پھکی بنالیں اور ایک چائے کا چمچ روزانہ لیں کھانے کے پندرہ منٹ بعد (دن میں دوبار)۔

(2) ایک انجیر روزانہ نہار منہ لیں۔

(3) گردے کی طرف سفیدے کی پتے باندھیں۔

ذکر: المحی کثرت سے پڑھیں۔

گردوں کا فیل ہوجانا

علاج

(1) پہلے دس دن ایک انجیر صبح نہار منہ لیں۔ دس دن بعد د انجیر صبح نہار منہ لیں۔ مزید دس دن کے بعد تین انجیر صبح نہار منہ لیں۔

اگر شوگر ہو تو

(2) ایک سبز الائچی روزانہ کھائیں۔

(3) ایک انجیر کو پانی میں بھگولیں اور صبح کھائیں۔

ذکر: المحی کثرت سے پڑھیں۔

نوٹ : یہ نسخہ عرفان الحق کی کتاب ’اسلام اورصحت‘ سے لیاگیا۔

مزید :

تعلیم و صحت -