غازی عبدالرشید قتل کیس ،عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

غازی عبدالرشید قتل کیس ،عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ...
غازی عبدالرشید قتل کیس ،عدالت نے پرویز مشرف کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق صدر پرویز مشرف کے غازی عبدالرشید قتل کیس میں ناقابل وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے ہیںاور 24جولائی کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیاہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں غازی عبدالرشید کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے پرویز مشرف کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے احکامات کاجاری کیے ہیں کہ 24جولائی کو پرویز مشرف کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے ۔

عدالت کے فاضل جج کا کہناتھا کہ اگرپرویز مشرف پیش نہ ہوئے توان کے ضامنوں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

مزید :

اسلام آباد -Headlines -