فائرنگ سے اے پی ایم ایل کے رہنما کا بیٹا اور ملازم زخمی

فائرنگ سے اے پی ایم ایل کے رہنما کا بیٹا اور ملازم زخمی
فائرنگ سے اے پی ایم ایل کے رہنما کا بیٹا اور ملازم زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور( آن لائن )لاہور کے قریب فیروز والہ میں گاڑی پر فائرنگ سے آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنما پیر صفدر رسول کا بیٹا اور ملازم زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کرنے والے 1ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اے پی ایم ایل کے رہنما پیر صفدر رسول کا بیٹا شکیل اور ملازم گاڑی پر فیکٹری سے گھر آرہے تھے کہ نامعلوم حملہ آوروں نے فائرنگ کردی، جس سے دونوں زخمی ہوگئے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے 1ملزم کو گرفتار کرلیا، جبکہ دیگر ملزم فرار ہوگئے، فائرنگ سے زخمی ہونے والے پیر صفدر رسول کے بیٹے اور ملازم کو میو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

مزید :

لاہور -