سندھ طاس معاہدے کی پھر خلاف ورزی چناب پر پن بجلی گھر کا بھارتی منصوبہ

سندھ طاس معاہدے کی پھر خلاف ورزی چناب پر پن بجلی گھر کا بھارتی منصوبہ
سندھ طاس معاہدے کی پھر خلاف ورزی چناب پر پن بجلی گھر کا بھارتی منصوبہ

  

لاہور(آئی این پی) بھارت نے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دریائے چناب پر ایک اور پن بجلی منصوبے کی تعمیر شروع کر دی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بھارت نے مقبوضہ کشمیر ہماچل پردیش میں دریائے چناب پر پن بجلی منصوبے کی تعمیر پر کام شروع کر دیا ہے۔

پانچ سو میگاواٹ ٹا ٹا پن بجلی منصوبے کی تعمیر سے دریائے چناب کا 10 لاکھ ایکڑ فٹ پانی رکے گا۔ انڈس واٹر کمیشن نے بھارتی خلاف ورزی پر سخت اعتراضات اٹھائے ہیں جن کے باوجود بھارت پن بجلی منصوبے پر تعمیر جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید :

لاہور -