گال ٹیسٹ،سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ

گال ٹیسٹ،سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ
گال ٹیسٹ،سری لنکا کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری، 2 کھلاڑی آؤٹ

  

گال(مانیٹرنگ ڈیسک) تیسرے روز  کے کھیل میں سری لنکا 300 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی ہے جبکہ پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے جس میں قومی ٹیم نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 13 رنز جوڑ سکی ہے ۔ پاکستان کی طرف سے اظہر علی اور یونس خان کریز پر موجود ہیں۔

قومی ٹیم کی طرف سے محمد حفیظ اور احمد شہزاد نے کھیل کا آغاز کیا اور جم کر نہ کھیل سکے جس میں محمد حفیط  2 اور احمد شہزاد 9 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

تفصیلات کے مطابق سری لنکا نے  پاکستان کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں کی پہلی اننگ میں 300رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ہے ۔ سری لنکا کی جانب سے جے کے سلو ا 125رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ سنگاکارا 50،چندی مال 23کروناتنے21رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

سری لنکا نے تیسر روز کے کھیل کا آغاز تین وکٹوں کے نقصان کے ساتھ 178رنز کے ساتھ کیا ۔سری لنکا کی جانب سے تیسرے روز کا کھیل میتھیوز اور جے کے سلوا نے کیا لیکن میتھیوز اچھی کار کردگری کا مظاہر ہ نہیں کر سکے اور محض 19رنز کے ساتھ پولین لوٹ گئے ،ان کے بعد آنے والے کھلاڑی چندی مال 23 سکور پر ذوالفقار بابر کی گیند کا نشانہ بنے،ویتھناج بھی زیادہ دیر اپنے قدم پچ پر جما کر نہ رکھ سکے اور 18سکور پولین لوٹ گئے،پرسساد صفر،پردیپ 4رنز بنا کر پولین لوٹ گئے جبکہ ہیراتھ 6 رنز کے ساتھ ناٹ آوٹ رہے ۔

قومی کرکٹ کی جانب سے باولر وہاب ریاض اور ذولفقار بابر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد حفیظ اور یاسر شاہ نے دو دو کھلاڑیوں کو پولین پہنچایا۔اس سے قبل قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹا س جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تھی ۔

مزید :

کھیل -