زندگی کی 3 صدیاں دیکھنے والی دنیا کی معمر خاتون 145 سال کی عمر میں انتقال کر گئی

زندگی کی 3 صدیاں دیکھنے والی دنیا کی معمر خاتون 145 سال کی عمر میں انتقال کر گئی
زندگی کی 3 صدیاں دیکھنے والی دنیا کی معمر خاتون 145 سال کی عمر میں انتقال کر گئی

  

شیخوپورہ (ویب ڈیسک)زندگی کی 3 صدیاں دیکھنے والی دنیا کی معمر ترین خاتون 145سالہ اماں نواب بی بی تین صدیوں اور سات نسلوں کی بہاریں دیکھنے کے بعد انتقال کرگئی۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ کے شہر نارنگ منڈی کے علاقے ڈیرہ اشرف پورہ کی مرحومہ بابا محمد ریاض مختار احمد اور محمد رمضان کی والدہ تھیں۔ مرحومہ نے اپنے پیچھے درجنوں نواسے، نواسیاں اور پڑپوتے، پڑپوتیاں سوگوار چھوڑی ہیں اور ان کی اولادوں کی بھی شادیاں ہو چکی ہیں۔

مرحومہ کی 95 سالہ بیٹی عنایت بی بی نے بتایاکہ مرحومہ کے نئے دانت نکل آئے تھے اور سر کے بال بھی سیاہ ہو چکے تھے۔ مرحومہ سادہ غذائیں استعمال کرتی تھی۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاکستانی خاتون کا نام گینیربک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل نہیں تھا تاہم وہ ممکنہ طورپر طویل العمر خاتون ہیں کیونکہ گینیز بک آف ورلڈریکارڈ میں شامل معمر ترین خاتون کی عمر 114 سال ہے ۔

مزید :

شیخوپورہ -