آٹھ سالہ بچے کا جذبہ، دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کیلئے پچاس ڈالر کا عطیہ

آٹھ سالہ بچے کا جذبہ، دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کیلئے پچاس ڈالر کا عطیہ
آٹھ سالہ بچے کا جذبہ، دہشتگردوں کیخلاف پاک فوج کیلئے پچاس ڈالر کا عطیہ

  

لاہور (آن لائن) آٹھ سالہ بچے نے پاک فوج کیلئے اپنے ننھے جذبات کا انوکھا اظہار کیا ہے۔ پاک فوج کیلئے اپنی جیب خرچ سے پچاس ڈالربھیج دیئے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے رہائشی تیسری جماعت کے طالب علم محمد یوسف معین نے کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل نوید زمان کو ایک خط تحریر کیا ہے۔ خط میں یوسف معین کا کہنا تھا کہ وہ پاک فوج میں شمولیت اختیار کرنا چاہتا ہے لیکن ابھی اس کی عمراس کیلئے کم ہے۔ تاہم بچے نے خط میں اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاک فوج اور ملک و قوم کیلئے کچھ کرنا چاہتا ہے۔ اس نے لکھا کہ میرے پاس ایک یہ ہی طریقہ تھا جس سے میں پاک فوج کی مدد کر سکتا ہوں، اس کیلئے میرے پاس پچاس ڈالرکی رقم جو میں نے اپنی پاکٹ منی سے جمع کی ہے وہ بھیج رہاہوں۔جس سے آپ طالبان دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے گولیاں خرید سکتے ہیں۔

مزید :

لاہور -