روس سے ہتھیاروں کی خریداری معاہدہ جلدہوسکتاہے :ڈی جی آئی ایس پی آر

روس سے ہتھیاروں کی خریداری معاہدہ جلدہوسکتاہے :ڈی جی آئی ایس پی آر
روس سے ہتھیاروں کی خریداری معاہدہ جلدہوسکتاہے :ڈی جی آئی ایس پی آر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی / ماسکو(آئی این پی)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا ہے کہ آئندہ چند دنوں میں پاکستان کو روسی ہتھیاروں کی فراہمی کا سمجھوتہ کیا جا سکتا ہے۔

روسی خبررساں ادارے اور ریڈیو سٹیشن کو دیئے گئے انٹرویو میں میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہاکہ ماسکو میں جاری عسکری نمائش "آرمیا بہت اچھی دفاعی نمائش ہے ،ایسی نمائشوں سے دوطرفہ دفاعی تعاون کو فروغ ملے گا اور ہتھیاروں کی تجارت کے لیے سازگار حالات پیدا ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ اس وقت پاک روس تعلقات میں بہتری سامنے آئی ہے اس لیے پاکستان کے وفد کا دورہ روس خوشگوار ماحول میں ہوا۔ میجر جنرل عاصم سلیم باجوہ کا کہناتھاکہ آئندہ چند دنوں میں پاکستان کو روسی ہتھیاروں کی فراہمی کا سمجھوتہ کیا جا سکتا ہے۔

مزید :

راولپنڈی -