ملک بھر میں تراویح وسحری میں بدترین لوڈشیڈنگ‘مختلف شہروں میں احتجاج ،حکومتی دعوﺅں کا پول کھل گیا

ملک بھر میں تراویح وسحری میں بدترین لوڈشیڈنگ‘مختلف شہروں میں احتجاج ...
ملک بھر میں تراویح وسحری میں بدترین لوڈشیڈنگ‘مختلف شہروں میں احتجاج ،حکومتی دعوﺅں کا پول کھل گیا

  

کراچی‘لاہور‘سرگودھا‘پنڈی بھٹیاں (مانیٹرنگ ڈیسک‘نمائندگان)ملک بھرمیں رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار میں لوڈشیدنگ نہ کرنے کے شرم کرو ، حیاکرو کے اعلانات کرنے والے وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف کے  دعوے ہوا ہوگئے اور لوڈشیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھ گیا جس پرملتان، سرگودھا، سکھر اورکراچی سمیت مختلف شہریوں میں عوام نے احتجاج شرو ع کردیا،ٹائر جلاکر سڑکیں بلاک کردیں اور حکومت کیخلاف نعرے بازی کی ، کراچی کا 40 فیصد حصہ دن میں تاریکی میں ڈوبا رہاجس میں شدید گرمی سے شہریوں کا برا حال ہوگیا ۔سرگودھا میں سحر کے وقت شدید گرمی اور حبس کے باعث متعدد افراد نے روزہ اندھیرے میں رکھا کئی مقامات پر دن کے اوقات میں بھی مسلسل بجلی غائب ہوتی رہی جس کی وجہ سے روزہ داروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ادھر ماموں کانجن میں بجلی کی غیر اعلانیہ بندش میں اضافہ ہو گیا ہے اس کےساتھ ساتھ وولٹیج انتہائی کم ہو گئے ہیں جسکی وجہ سے گھروں میں الیکٹرک واٹر پمپ،فریجز،اے سی چلنابند ہو گئے ہیں جسکی وجہ سے لوگ سخت پریشان ہیں جبکہ پنڈی بھٹیاں میں بھی غیر اعلا نیہ لوڈ شیڈ نگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا۔نما زیوں کےلئے مسجد وں میں پا نی نہیں جس کی وجہ سے نمازیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا۔

مزید :

اسلام آباد -