’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ ۔۔۔ کبڈی کپتان اور ویمنز ٹیم منیجر کا نکاح

’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ ۔۔۔ کبڈی کپتان اور ویمنز ٹیم منیجر کا نکاح
’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ ۔۔۔ کبڈی کپتان اور ویمنز ٹیم منیجر کا نکاح

  

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کبڈی ٹیم کے کپتان شفیق چشتی اور ماضی کی معروف اتھلیٹ نیشنل چیمپیئن سمیرا ستار کا نکاح ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں دورہ بھارت میں ایک دوسرے کے قریب آئے تھے۔ گزشتہ سال کبڈی ورلڈ کپ میں شفیق چشتی قومی ٹیم کے کپتان جبکہ سمیرا ستار ویمنز ٹیم کی منیجر کے طور پر شریک ہوئے تھے جہاں دونوں کی دوستی ہوئی جو 6 ماہ میں محبت بدل گئی اور دونوں نے ہمیشہ ایک ساتھ رہنے کے عہدوپیماں کرلئے، دونوں کے فیملی ذرائع کے مطابق نکاح کی تقریب انتہائی سادگی سے ہوئی جس میں قومی ویمنز اور مینز کبڈی ٹیم کے چند کھلاڑی اور عزیز و اقارب شریک تھے، سمیرا ستار 90 کی دہائی میں معروف اتھلیٹ اور قومی چیمپیئن رہی ہیں اور ان دنوں لاہور کالج میں سپورٹس ٹیچر کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں، دوسری جانب شفیق چشتی انگلینڈ میں کبڈی لیگ کھیل رہے ہیں، رخصتی رواں سال کے آخر میں ہوگی۔

مزید :

کھیل -