رمضان میں گراں فروشوں کےخلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی‘چودھری اشرف دیونہ

رمضان میں گراں فروشوں کےخلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی‘چودھری اشرف دیونہ
رمضان میں گراں فروشوں کےخلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی‘چودھری اشرف دیونہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(پ ر)مسلم لیگ ن کے ممبر پنجاب اسمبلی چودھری اشرف دیونہ نے کہا ہے رمضان بازاروں میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کے خصوصی سٹال بھی لگائے جائیں گے-عوام کو رمضان المبارک کے دوران حقیقی معنوں میں ریلیف فراہم کرنے کےلئے متعلقہ اداروں کو فعال کردا ر ادا کرنا ہوگا -رمضان المبار ک کے دوران وضع کردہ ایکشن پلان پر ہر قیمت پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا-مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی ہوگی -محکمہ زراعت کی فئیر پرائس شاپس پر سبزیاں او رپھل اعلیٰ کوالٹی کا ہونا چاہےے- انہوں نے کہامتعلقہ ایسوسی ایشنوں سے بات چیت کر کے خوردرنی تیل ، گھی ، مرغی کے گوشت ، انڈوںاور چینی کی قیمتوں میں بھی خاطر خواہ کمی کی گئی ہے -عوام کی سہولت کےلئے صوبے میں 2000مدنی دسترخوان بھی لگائے جائیں گے۔

مزید :

لاہور -