اسامہ کی اطلاع حاضر سروس بریگیڈیئر نے امریکہ کو دی: محمود اچکزئی

اسامہ کی اطلاع حاضر سروس بریگیڈیئر نے امریکہ کو دی: محمود اچکزئی
اسامہ کی اطلاع حاضر سروس بریگیڈیئر نے امریکہ کو دی: محمود اچکزئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے جمعرات کو قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کی اطلاع ایک حاضر سروس بریگیڈیئر نے امریکہ کو دی تھی جسے اڑھائی کروڑ ڈالر امریکہ نے دئیے ہمارے اداروں نے اس کے خلاف کیا کارروائی کی ہرادارہ اپنی حد میں رہ کر کام کرے۔ ملک کا مستقبل جمہوریت میں ہی ہے۔ آصف زرداری سمیت پوری سیاسی قیادت سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ سیاسی درجہ حرارت کو نہ بڑھائیں۔ جمعرات کو بجٹ 2015-16ء بھث میں حصہ لیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان جمہوریت جدوجہد کے ذریعے وجود میں آیا، صرف 25 سال گزرنے کے بعد ملک دولخت ہوا مگر ہم نے تاریخ سے سبق نہیں سیکھا۔ انہوں نے کہا کہ ملک اس وقت تاریخ کی مشکل ترین دور سے گزررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ زمبابوے کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئی تو اسے ہم اپنی بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔

مزید :

اسلام آباد -