بحرین اورسعودی عرب میں دہشتگردی کی کوشش ناکام، بارودی مواد پکڑاگیا

Jun 19, 2015 | 12:59 PM

منامہ (ویب ڈیسک)بحرین میں پولیس نے دھماکہ خیز مواد اور بم کی تیاری میں استعمال ہونے والا سامان ضبط کر لیا ہےجو ممکنہ طورپر بحرین اور پڑوسی ملک سعودی عرب میں حملوں کے لیے استعمال کیا جانا تھا۔

بحرینی پولیس کے سربراہ میجر جنرل طارق الحسن نے  ایک بیان میں کہا ہے کہ اس مواد کی تیاری میں استعمال کردہ تکنیک ایران کے پاسداران انقلاب کے گماشتہ گروپوں کی جانب سے بروئے کار لائی جانے والی جدید تکنیکوں سے مشابہ ہیں۔ بحرین ایران پر ماضی میں بھی بادشاہت کا تختہ الٹنے کے لئے گڑ بڑ کرانے کے الزامات عائد کرتا رہا ہے۔ ایران ان الزامات کی تردید کرتا ہے تاہم وہ یہ ضرور تسلیم کرتا ہے کہ وہ حزب اختلاف کے گروپوں کی حمایت کرتا ہے جو بحرین کی شیعہ آبادی کے لئے زیادہ سیاسی اور اقتصادی حقوق چاہتے ہیں۔

میجر جنرل طارق الحسن کے بہ قول ضبط کئے گئے دھماکا خیز مواد میں طاقتور دھماکا خیز مواد سی 4، کمرشل ڈیٹونیٹرز، جدید سرکٹ، کیمیکل، موبائل فون اور دوسرا سامان شامل ہے۔

مزیدخبریں