21 جون کا سورج ن لیگ کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا‘چودھری اشرف انصاری

21 جون کا سورج ن لیگ کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا‘چودھری اشرف انصاری
21 جون کا سورج ن لیگ کی فتح کی نوید لیکر طلوع ہوگا‘چودھری اشرف انصاری

  

گوجرانوالہ (پ ر )ممبر صوبائی اسمبلی چودھری اشرف انصاری نے کہا ہے موجودہ حکومت ملکی عوامی مفاد میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں کی وجہ سے کامیابیوں کی منزلیں طے کرتی اپنا نام پاکستان کی تاریخ میں سنہرے حروف میں رقم کر رہی ہے ۔جس کا عملی ثبوت گلگت بلتستان کے عوام نے پاکستان مسلم لیگ ن کی شاندار فتح کی صورت میں دیا ہے ۔ چودھری اشرف انصاری نے اپنے حلقہ کے لیگی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا 21جون کا سورج پی پی 97میں پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح کی نوید لیکر آئے گا کیونکہ نواحی دیہاتوں میں نواز شریف کے چاہنے والے پوری طرح سے بیدار ہو چکے ہیں اور پاکستان مسلم لیگ ن کی فتح یقینی ہے ۔

مزید :

گوجرانوالہ -