سحری وافطاری میں بجلی کا استعمال بڑھ گیا، کم سے کم بجلی استعمال کریں: وزارت پانی وبجلی

سحری وافطاری میں بجلی کا استعمال بڑھ گیا، کم سے کم بجلی استعمال کریں: وزارت ...
سحری وافطاری میں بجلی کا استعمال بڑھ گیا، کم سے کم بجلی استعمال کریں: وزارت پانی وبجلی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف کے رمضان المبارک کے دوران سحر و افطار کے اوقات میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے اعلان کے باوجود بجلی کی آنکھ مچولی پہلے روزہ کوبھی جاری رہی جس پر مختلف شہروں میں عوام سڑکوں پر نکل آئے تاہم وزارت پانی وبجلی کے بیان نے زخموں پر مزید نمک چھڑک دیا۔ سماءنیوز کے مطابق وزارت پانی و بجلی نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران صحری و افطاری میں بجلی کا بے دریغ استعمال ہورہاہے ، بجلی کی قلت بڑھ جانے کی وجہ سے لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیاہے اورعوام کو ہدایت کی ہے کہ بجلی کا استعمال کم سے کم کریں ۔ بجلی کی پیداوار بھی پانچ سومیگاواٹ کم کردی گئی اور مجموعی پیداوار 16ہزار سے کم ہوکر 15,500میگاواٹ رہ گئی جبکہ بجلی کا شاٹ فال 13,000میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالے مظاہرین نے وزارت پانی وبجلی کے موقف کو مستر د کردیااور کہاکہ چند علاقوں کے علاوہ ملک میں پہلی افطاری میں کئی گھنٹے باقی ہیں لیکن اس دوران استعمال ہونیوالی بجلی کے بارے میں وزارت کو پہلے ہی کیسے علم ہوگیا کہ استعمال بڑھ گیا۔

مزید :

بزنس -