آئی جی ایف سی کا وزیر داخلہ کو ٹیلیفون ،عمران فاروق قتل میں ملوث ملزمان سے متعلق رات گئے بریف کیا

آئی جی ایف سی کا وزیر داخلہ کو ٹیلیفون ،عمران فاروق قتل میں ملوث ملزمان سے ...
آئی جی ایف سی کا وزیر داخلہ کو ٹیلیفون ،عمران فاروق قتل میں ملوث ملزمان سے متعلق رات گئے بریف کیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)آئی جی ایف سی نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کو ٹیلیفونک رابطہ پر پاک افغان بارڈر سے گرفتار ہونے والے عمران فاروق قتل میں ملوث دونوں افراد کے بارے میں بریف کیاہے۔
ترجما ن دفتر داخلہ کا کہناتھا کہ آئی جی ایف سی نے رات گئے وزیر داخلہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران انہوں نے عمران فاروق قتل مین گرفتار ملزموں سے متعلق وزارت داخلہ کو مکمل اور تفصیلی طور پر بریف کیا ۔ترجمان کا کہناتھاکہ گرفتار ہونے والے ملزموں کے بارے میں یہ کہنا قبل از وقت ہو گا کہ ان افراد کا تعلق کراچی کی کسی سیاسی جماعت سے ہے ،قانونی تقاضے پورے کرنے کے بعد ہی تفتیش کا عمل شروع ہو سکے گا ۔
ترجمان دفتر داخلہ کا کہناتھا کہ ابھی تک وہی شواہد اور ثبوت ریکارڈ پر ہیں جو کہ برطانیہ نے فراہم کیے ہیں ،اس کیس میں بین الاقوامی مضمرات ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی خبر کی اشاعت سے پہلے وزارت داخلہ سے رجوع کیا جائے ۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -