رحیم یار خان‘6 سالہ بچی ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر جاں بحق
رحیم یار خان(اے پی پی)رحیم یار خان کے قریب خانپور روڈپر 6 سالہ بچی سڑک پار کرتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگئی۔ رحیم یارخان کی بستی برڑہ کے قریب6سالہ بچی لائبہ دوڑ کر سڑک کراس کررہی تھی کہ مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آکر موقع پر جاںبحق ہوگئی۔ بچی کے نانا نے حادثہ کو اتفاقی قرار دیتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کو معاف کردیا۔