مسلم لیگ ق کا آصف علی زرداری کی افطار پارٹی میں شرکت کافیصلہ

مسلم لیگ ق کا آصف علی زرداری کی افطار پارٹی میں شرکت کافیصلہ
مسلم لیگ ق کا آصف علی زرداری کی افطار پارٹی میں شرکت کافیصلہ

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدرآصف علی زرداری نے سکھ کاسانس لیا اورسابق اتحادی مسلم لیگ ق کی قیادت نے افطار پارٹی میں شرکت کافیصلہ کرلیاجبکہ ایم کیوایم کے وفد کی بھی شرکت متوقع ہے ۔ مقامی میڈیا کے مطابق مسلم لیگ ق کاتین رکنی وفد چوہدری شجاعت حسین کی سربراہی میں افطار پارٹی میں شرکت کرے گاجس میں سعید مندوخیل اور روبینہ عرفان شامل ہیں ۔ اے این پی کا وفد بھی شرکت کرے گا جبکہ فاروق ستار کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد کی شرکت متوقع ہے تاہم ابھی تک حتمی فیصلہ نہیں ہوسکا، اُدھر جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے نجی مصروفیات کی بناءپر آصف علی زرداری کے افطار ڈنر میں شرکت نہیں کررہے تاہم کوئی ایک نمائندہ شرکت کرسکتاہے ۔

مزید :

اسلام آباد -